37

چیف اکرام الدین کی عبدالواحد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ روزبامہ آج اخبار کے چیف ایڈیٹر معروف سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ آج اخبار عبدالواحد یوسفی مرحوم ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے مرحوم کی وفات سے صحافت کا ایک اور عظیم باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمایے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی مرحوم عبدالواحد یوسفی کے تمام پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے مذید کہا کہ دکھ کی اس نازک گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی انکو استقامت صبر عظیم عطا فرمائے۔آمین

Print Friendly, PDF & Email