چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)گلیشیر لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (GLOF) کے حوالے سے چترال میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ایکٹی وسٹ نے شرکت کیں۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چترال نوید احمد نے کہا کہ گلیشیئرلیک آوٹ برسٹ فلڈ(گلوف) ایک حقیقت ہے اور چترال شدید طور پر اس کی زد میں ہے اس لئے جو علاقے اس سے متاثر ہو تے ہیں وہاں بار بار انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی بجائے متبادل کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً روڈز اور پینے کے پائپ لائنوں کو خطرات سے دوچار جگہوں کی بجائے محفوظ رُخ پر تعمیر کرنے چاہئیں تاکہ نقصانات اور اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ گولین وادی کی بحالی پر