280

بلدیاتی افسران کوترقیاتی فنڈزکاسوفیصداستعمال یقینی بناناہوگا۔عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخواحکومت نے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو جاری ترقیاتی فنڈز کے سو فیصد استعمال کا پابند بنانے اور اسی بنیاد پر متعلقہ افسران کے سزا و جزا کا جامع طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کے دوران اس کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلدیاتی و میونسپل افسران کو آج سے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز کا سو فیصد اور شفاف استعمال یقینی بنانا ہو گا اس بناید پر انکے لئے انعامات کا پیکیج بھی بنایا جا رہا ہے یہی اصول تمام ٹی ایم ایز اور ضلع، تحصیل اور ویلیج و نیبرہوڈ کونسلوں کے فنڈز کیلئے بھی اپنایا جا رہا ہے متعلقہ تمام اہلکار ان فنڈز کے بروقے استعمال اور اہداف کے حصول کے ذمہ دار ہونگے اور اسی لحاظ سے انکی کارکردگی جانچی جائے گی اجلاس میں ناظمین کے دفاتر، ویلیج و نیبرہوڈ کونسلوں کے سیکرٹریوں کے تقرر، ترقیاتی پلان کی تیاری و منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے مثالی ماڈل کی تیاری، ناظمین و کونسلروں کی تربیت، افسران کی گاڑیوں کے بندوبست، ناظمین و نائبین کے کوائف کی تیاری، فرنیچر و کمپیوٹرز کی خریداری، مشترکہ اکاؤنٹس کھولنے اور فنڈز لیپس ہونے کے مضمرات سمیت متعدد اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے عنایت اللہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی اور میونسپل خدمات میں تساہل برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی ترقیاتی معیار پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا نیز کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں