207

ایئر پورٹ روڈ کھنڈراٹ میں تبدیل،دریا برد ہونے لگا،متعلقہ حکام اور نمائندگان خاموش تماشائی

چترال(نامہ نگار)چترال ٹاؤن کی اہم سڑک ائیرپورٹ روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈرات میں بدلنے چکا ہے اور اب سڑک دریا برد بھی ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال ٹاؤن کی اہم سڑک ائیر پورٹ روڈپچھلے کئی مہینوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے کے بعد اب دریا برد ہونے لگا مگر بدقسمتی اس طرف توجہ دینے والا کوئی نہیں۔ یہ سڑک تحصیل لوٹکوہ کو ضلع کے دیگر علاقوں سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے۔یہی راستہ چترال ایئرپورٹ، چترال یونیورسٹی، ڈی پی او آفس سمیت کئی دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے دفاتر اورچترال ٹاؤن کے بڑے آبادی کو ٹاؤن سے ملاتی ہے، اس سڑک پر روزانہ کئی کئی بار اعلیٰ سرکاری افسران گزرتے ہیں مگر کسی کو اس سڑک کی حالت بہتر بنانے کی طرف توجہ دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔اب سڑک دریا برد ہونے لگا ہے مگر متعلقہ ادارہ اس جانب توجہ نہیں دے رہی۔ چیو پل سے کچھ آگے جاکر سڑک کے پشتے دریا برد ہوکر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے اورکسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔عوامی حلقوں نے اس ضمن میں منتخب نمائندگان کی خاموشی اور بے بسی پر افسوس کیا ہے۔ گذشتہ مہینے اس سڑک کی ابتر حالت کے خلاف گذشہ مہینے متحدہ طلباء محاذ اور بلچ و سنگور کے رہائشی عوام کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں یقین دہانی کی گئی کہ جلد ہی اس سڑک کی مرمت کی جائے گی مگر عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔
ماضی میں ایسے ہی ایک واقعہ میں کریم آباد سے آنے والی مسافر گاڑی اسی مقام پر دریا میں گرنے سے متعدد افراد جان بحق ہوگئے تھے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ ادارے کی غفلت اور لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں