222

قاضی حسین احمد ریٹائیرڈ D.C.Oاور سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈییپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کو صدر منتخب

چترال (نامہ نگار)اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چترال کا ایک اجلاس زیر صدارت قاضی حسین احمد ریٹائیرڈ DCOاور Rtd ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر خیبر پختونخواہ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں اسپیشل ایجو کیشن سنٹر کے جملہ طلبا و طالبات کے والدین اور ادارے کے اسٹاف نے شرکت کیں۔ اجلاس کا آغاز مولانا تاج الملوک نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اجلاس میں سابقہ صدر میاں محبوب علی شاہ کاکا خیل کے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں ائندہ تین سال کے لئے قاضی حسین احمد ریٹائیرڈ D.C.Oاور سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈییپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کو صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ میاں محبوب علی شاہ کاکا خیل کو P.T.A کو سرپرست اعلیٰ بنا یا گیا۔P.T.Aکے کا بینہ کے دیگر عہدوں
پر تقرری کیلئے صدر کو اختیار دیاگیا۔ جبکہ سابقہ جنرل سیکٹری P.T.Aچترال تاج الدین Rtdسوشل ویلفیئر آفیسر کو دوبارہ جنرل سیکٹری نامزد کیا گیا۔اجلاس میں خصوصی بچو ں کے اس سنٹر کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اور والدین کی جانب سے بھی مختلف مسائل پر بحث ہوئی۔ ادارے کے سربراہ رحمت نواز سرورنے بھی ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور والدین کے تعاون پران کا شکریہ ادا کیا۔صدر اجلاس قاضی حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئےP.T.A کو فعال کرنے اور ادارے کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانے اور ادارے کی بہتری کیلئے ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔ اور اس کے ساتھ یہ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں