205

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی : بی اے ،بی ایس سی 2019 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان

گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے ،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو 2019کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔مجموعی نتیجہ52.29فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شفیقہ سعادت دخترسعادت حسن نے800میں سے 697نمبرلے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سادیہ جبین دخترمحمد عباس اختر نے 683 نمبرلے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ عمیرہ دختر ثناء اللہ نے 658نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔جبکہ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ افشین دختر عزائب خان نے 1500میں سے1171نمبر لے کر پہلی ، کالج آف بزنس منیجمنٹ اینڈ اپلائڈ سائنسز دنیورگلگت کی طالبہ غزالہ اکرم دختراکرام اللہ بیگ نے 1123نمبر لے کر دوسری،اسی کالج کی طالبہ روبیہ نیازی دخترمحمد فقیر نے1121نمبر لے کر کامرس گرو پ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ خالدہ بتول دختراختر حسین خان نے800میں سے 656نمبرلے کر پارٹ ٹو آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد کی طالبہ زہراء خاتون بنت عبدالرحیم نے613نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ رضیہ بتول نے 578نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے بی اے ،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر1943طلباء شریک ہوئے، جن میں 1016امیدوار کامیا ب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 51.28فیصد، ضلع سکردو کا 55.29فیصد، ضلع غذر49.21،ضلع گانچھے کا 32.69 فیصد، ضلع ہنزہ کا62.502، ضلع دیامر کا9فیصدرہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں