چترال (ڈیلی چترال نیوز)الخدمت فاونڈیشن ہر قسم کی تعصب سے بالاتر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کوشان ہے اور اپنی پروگرام کے حوالے سے اپنے لئے ایک پہچان پیدا کرلی ہے جس کی وجہ سے مخیر حضرات اس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے وسائل غریبوں تک پہنچانے کے لئے اس کے حوالے کررہے ہیںان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی نے چترال ٹاون میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹرکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کاچترال میںسیلاب ،زلزے دیگرقدرتی افات میں کردار وامدادی سرگرمیاں مثالی رہیں،پسماندگی ، غربت اورتعلیمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان شعبوں پر مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں یتیموں کی کفالت ایک نہایت مشکل مگر مستحسن قدم ہے جس کا بیڑاا لخدمت فاونڈیشن نے اٹھائی ہے اور کار خیر میں چترال کے عوام بھی اپنی کردار اداکرتے ہوئے یتیموں کی کفالت میں مدد کریں۔ایم ایس ڈسٹرہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراکبرشاہ نے الخدمت فاو¿نڈیشن کی خدمت کوسراہتے ہوئے ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پرالخدمت فاو¿نڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص ،ضلعی صدرنویداحمدبیگ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاو¿نڈیشن اس وقت پاکستان میں سات شعبوں پرکام کررہی ہے ہرقسم کی قدرتی آفات نمٹنے کے لئے7200رضاءکاروں کوتربیت دی ہے یہ رضاءکارالخدمت فاو¿نڈیشن کے ہراول دستہ ہے جوکسی بھی ہنگامی صورت میںسب پہلے موقع پرپہنچ کرانسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں اس وقت پاکستان میں 22ہسپتال ،6لیپ،بلڈبینک ،ڈائیگناسٹک سنٹرزاور93المبولینس پاکستان میں کام کررہے ہیں ہرجگہ ہمارے ایمزجنسی نمبر1027ہیں ایک