181

پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کی طرف سے احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )پاکستان مسلم لیگ چترال کے زیر اہتمام رہنما پی ایم ایل (ن) چترال عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے زیر قیادت گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل سکول چترال کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے جو کہ ہمیں ہرگز قبول نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سمیت چترال میں تمام ترقیاتی کام بند ہیں،مہنگاہی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت نیب کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دوسرے پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔جلسے سے جے یوآئی چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31اکتوبر کو جمعیت علماءاسلام کی جانب سے آزادی مارچ دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے تک جاری رہے گی۔جلسہ سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،مولانا عبدالرحمن،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،صفت زرین ،ایم آئی خان سرحدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں