203

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان نے مکی لشٹ بونی کے مقام میں سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے کوختم کرنے کا نوٹس جاری

اپرچترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان کی سربراہی میںتحصیلدار مستوج رب نواز لوکل پٹوریان نے مکی لشٹ بونی کے مقام میں سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے کوختم کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تما م تجاوزات ہٹادی گئی۔جس پرعلاقے کے عمائدین کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان کواپرچترال میں امن ومان کے قیام سرکاری اراضی پرغیرقانونی قبضے اورتجاوزات کے خاتمے قانونی رٹ بحال کرنے سمیت دیگر اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں