185

انتظامیہ اپر چترال اور نیشنل بنک کے درمیان پولو کا دوستانہ میچ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود مہمانِ خصوصی

اپرچترال (نامہ نگار)پولو شائقین کے دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پولو کے ایک روزہ دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ انتظامیہ اپر چترال اور نیشنل بنک بونی کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ اس میچ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اپر چترال کے سینئر پولو پلیرز کو مدعو کیے گئے تھے۔ پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر جمیل احمد لال میچ کے انتظامی امور انجام دے رہے تھے ۔ اور شائقین بھی زیادہ تعداد میںاس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولو گراونڈ میں حاضر تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اس دوستانہ میچ کے مہمانَ خصوصی تھے ان ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو مکرم خان ،ریزیڈنٹ انجینئر پیڈو وغیرہ شریک تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین انتظامیہ کے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے ۔ اور نیشنل بنک پولو ٹیم کی قیادت منیجر امجد علی کر رہے تھے انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملی ۔ دونوں ٹیم نا تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی ۔ نیشنل بنک پولو ٹیم دو کے مقا بلہ میں چھ گولوں سے بر تری حاصل کی ۔نیشنل بنک کے سجاد عالم بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مین اف دے میچ کی اعزاز پائی ۔ اختتام کے بعد کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال پولو پلیرز اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے اپر چترال میں پولو کی ترقی کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور صدر پولو ایسوسی ایشن جمیل احمد لال کو اپر چترال میں پولو اور گراونڈ کی بہتری کی کے لیے تجاویز تحریری شکل میں دینے کو کہا۔ اور ساتھ اس طرح کے مثبت سر گرمیوں کو فروع دینے پر زور دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں