56

ایژ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والےقتل شدہ شخص کی بیوی بھی قتل ،لاش شاہرہ شام ایریاسے برآمد

چترال /گرم چشمہ ایژ سے تعلق رکھنے وقار احمد(شہنشاہ)کو دو دن قبل قتل کیا گیا تھا اس کی بیوی کی بھی لاش اسی علاقے میں برآمد ہوئی ہے

گرم چشمہ کے ایز گاؤں سے تعلق رکھنے والے وقار احمد عرف شاہنشاہ نے گذشتہ سال دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ عشق کی شادی کی تھی۔

وہ عورت حاملہ تھی اور اگلے مہینے اسے ایک بچے کی توقع تھی۔ دو دن پہلے یہ جوڑا ایک اور کنبے کے ساتھ جن کا تعلق سوات سے تھا جوکہ کچھ عرصے سے ان کے پڑوس میں کرایہ پر رہ رہے تھے چترال شہر گیا تھا اور واپس نہیں آیا۔

گذشتہ روز وقار کی نعش شالی گول کے قریب ملی تھی۔ مقامی لوگوں کو آج اسی علاقے کے قریب خاتون کی لاش  بھی ملی

ذرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا خاندان ایژ گاؤں آیا تھا اور وقار سے دوستی پیدا کیا تھا، جنہوں نے مذکورہ عورت کے اہل خانہ کے کہنے پر’’ خاندان کے مرضی کے بغیر شادی کرنے پر‘‘ اس جوڑے کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email