228

ماں باپ کو بے دردی سے قتل کرنے والےایون کے رہائشی کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی

چترال کے علاقے ایون کے صحن گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان ولد محمد کاشف نے 13.06.2015 کو اپنے والد محمد کاشف اور والدہ کو پے در پے کلہاڑے کے وار کرکے قتل کئے تھے۔ تھانہ آیون پولیس نے ملزم کے حلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزم پر استغاثہ نے تمام شواہدعدالت میں پیش کئے اورجمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمان نے ملزم کو اپنے والدین کو بے دردی سے قتل کرنے کی جرم میں دو مرتبہ سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
ملزم دفعہ زیر دفعہ 544(A) ضابطہ فوجداری کے تحت مقتولین محمد کاشف اور خودراؤ کے شرعی و قانونی ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے فی مقتول بطور معاوضہ ادا کرے گا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم محمد عرفان مزید ایک سال قید گزارے گا۔ عدالتی حکم کے مطابق مذکورہ بالا سزائے موت کا اطلاق پشاور ہائی کورٹ کے تصدیق کے بعد ہوگا۔ اس نسبت ریفرنس برائے اطلاق سزا ترتیب دینے کے بعد معزز عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ بلا تاخیر مرسل کی جائے۔ حکم سزائے موت زیر دفعہ 374ضابطہ فوجداری تکمیل پذیر ہو۔
عدالتی حکم میں یہ بھی سنایا گیا کہ مال مقدمہ کٹار و دیگر مال مقدمہ بحق سرکار ضبط ہوکر بعد از گزرنے میعاد اپیل نگرانی حسب ضابطہ تلف ہو۔ جبکہ دیگر مال مقدمہ حسب ضابطہ نمٹایا جائے۔ تاہم اس نسبت اپیل کے میعاد کو ملحوظ نظر رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں