209

ڈی ایف اے چترال کا عاشق حسین قریشی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار، ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

چترال (نامہ نگار)عمران خان فاﺅنڈیشن کے سپورٹس برانچ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ عاشق حسین قریشی کی نا گہانی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (DFA) نے ملک بھر اور بالخصوص ضلع چترال میں فٹبال کی ترقی کے لئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈی ایف اے کے ایک تعزیتی اجلاس میں کرنل عاشق قریشی کے اچانک وفات پانے پر انکے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ قریشی صاحب کی رحلت سے جو خلاءپیدا ہوا ہے اسے پورا کرنے ناممکن ہے۔ ڈی اےف اے کے اجلاس میں مرحوم کرنل عاشق قریشی کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں