217

پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک کاپولوگراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی درخواست

چترال/پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دے دی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹاکر پولو گراونڈ ز (جنالی)کو اپنی اصلی حالت میں لانا علاقے میں پولو کے کھیل کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض پولو گراونڈز ان تجاوزات کی وجہ سے یا تو بند ہوگئے ہیں یا ان کے رقبے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولو ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم پی اے وزیر زادہ نے پولو گراونڈز کی بحالی وترقی کے لئے جو فنڈز ریلیز کرادی ہے،ان کی بروقت اور صحیح استعمال کے لئے تجاوزات کا فوری طور پر ہٹا نا نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولو چترال میں سیاحت کی ترقی اور اس کے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ممدومعاون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں