261

چترال کے گرم چشمہ کے رہائشی جوان اور ان کی حاملہ بیوی کی قتل کے ملزم کو چترال پولیس نے دیر کوہستان سے گرفتار کرلیا

چترال /چترال کے گرم چشمہ کے رہائشی جوان اور ان کی حاملہ بیوی کی تہرے قتل کے ملزم کو دیر کوہستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایاکہ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد کی قیادت میں چترال پولیس کی خصوصی پارٹی نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسے چترال لایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جعلی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کوضلع سوات کا باشندہ کا ظاہر کرکے مقتول کے گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے بعد دوسرے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے جس سے تفتیش کا عمل عدالتی ریمانڈ کے بعد شروع ہوجائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے گرم چشمہ کے ایژ گاؤں کے وقار احمد عرف شہنشاہ اور اس کی حاملہ بیوی کو ملزم نے اپنی گاڑی میں لفٹ دے کر چترال شہر لاتے ہوئے شالی گاؤں کے قریب گولی مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل مقتول شہنشاہ نے لڑکی تسلیمہ بی بی کو دیر کوہستان سے بھگاکر اپنے گاؤں لاکر شادی کی تھی جوکہ وہ اب اُمید سے تھی اور اس مہینے ڈلیوری متوقع تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں