سوشل میڈیا میں بعض افراد کی جانب سے پیپر کے آﺅٹ ہونے کی خبر قطعی طور پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے/اے اے سی معظم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے پرائیویٹ سیکرٹری ٹو ڈی سی اپر چترال ظاہر شاہ اور ڈی سی آفس اپرچترال کے اسسٹنٹ معراج الدین کے ہمراہ ایس ٹی ایس اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف اسامیوں کمپیوٹر اپریٹر، جونیر کلرک اور محرر کی سیلیکشن کے لئے تحریری امتحانات کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پرامتحانی ہال کے باہر سیکورٹی اوراندر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا موثر انتظام کیا گیا تھا ۔ امتحان میں گیارہ سو افراد نے شرکت کی جوکہ ضلع اپر چترال کے مختلف علاقوں سے آئے تھے۔ ایڈیشنل اے سی معظم خان نے کہاکہ سوشل میڈیا میں بعض افراد کی جانب سے پیپر کے آﺅٹ ہونے کی خبر قطعی طور پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email