200

ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ریاست کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، ان کے لیے ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے لیے ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا استحکام اداروں کے استحکام سے وابستہ ہے، قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوگا۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ مشروط اجازت دھرنے کے لیے نہیں بلکہ صرف مارچ کے لیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

بابر اعوان نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو کرتار پور راہدای کی بروقت تکمیل پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگی، سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں