178

پولیو مہمات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر کاظم نیاز

پشاور۔۔۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہمات کو کامیاب بنائیں تاکہ ہمارا آنے والامستقبل معذوری سے محفوظ رہیں پولیو مہمات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیو کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ وہ پولیو مہمات کی نگرانی خود کریں گے اور ان کو موثر بنانے کے لئے موقع پر جاکر نگرانی کریں گے۔

اس موقع پرصوبہ کے تمام اضلاع کے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز،کیپٹل سٹی پشاورکے پولیس چیف کریم خان، ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹر عبدالباسط ، ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم جان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ میں متعلقہ سرکاری اور معاون ادارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسدادپولیو کی مربوط کاوشیں کررہے ہیں اور تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوا سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے ۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اورفلاح و بہبودکو ہدایات جاری کی کہ ان اداروںکا عملہ بھی اس قومی مشن میں بھرپورحصہ لیں کمشنرز کو ہدایات دی گئی کہ ہائی رسک یونین کونسل ایک اہم ستون ہے جس کے لئے ایک نئی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ پولیو مہمات کو اور موثر بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں