197

ایم پی اے وزیرزادہ کا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری اور ایم ڈی ٹوارزم سے ملاقات

چترال )ایم پی اے وزیر  زادہ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو عثمان،سیکرٹری اور ایم ڈی ٹوارزم سے اُن کے دفتر میں ملاقات کیملاقات میں بیوٹیفیکیشن اف چترال ٹاؤن کے فنڈذ کی منظوری اورچترال ٹاؤن کے اندر انٹرنل روڈز بشمول بلچ،سنگور اورچترال یونیورسٹی روڈ اورچترال بازار کی خوبصورتی کے لئے اقدامات  وغیرہ بھی اس میگا پروجیکٹ میں شامل ہے
ایکسین سی اینڈ ڈبلیو نےملاقات میں ان تمام پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوربروقت مکمل کرنے پر تفصیلی بریفینگ  دی
اس سلسلے میں پی سی 1 پر بہت جلد کام کا آغاز کرے گا
ایک بیان میں ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مولانہ عبدالاکبر چترالی نے کل ایک پوسٹ کیا تھا جس میں چترال یونیورسٹی روڈ کا تذکرہ تھا۔ جس کے مطابق مذکورہ روڈ پر کام دسمبر میں شروع ہوگا۔بہت اچھی بات ہے
اُنہوں نے کہا کہ مولانہ صاحب سے گزارش ہے کہ اگر واقعی میں مذکورہ روڈ پر کام دسمبر میں شروع ہو رہا ہے تو بیوٹیفیکیشن آف چترال کے فنڈذ جو پچھلے سال ریلیز ہو چکے ہیں وہ چترال شہر کے اندر دوسرے پروجیکٹس پر لگائے جایئں گے
یاد رہے بیوٹیفیکیشن آف چترال ٹاؤن کیلئے پچھلے سال 37 کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں ،جن پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں