195

چیئرمین ڈیڈک لوئرچترال نے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبور میں بسنے والے کالاش برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے مسجد کی تعمیر نو کے لئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مسلمان بھائیوں کے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں