188

اپر چترال میں بجلی کی بلاجواز لوڈ شیڈنگ کو بند کیاجائے،رحمت سلام چترالی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر نائب صدر تحریک حقوق عوام رحمت سلام چترالی نے ایک اخباری بیان میں اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر اپر چترال میں 8 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کو کو فوراً بند کیاجائے،بصورت دیگر عوام ان اداروں کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،جب بھی آسمان پر بادل نظر آتے ہیں بجلی غائب ہو جاتی ہے،ایسا لگتا ہے کہ ہم لوگ سولر پینل سے بجلی حاصل کررہے ہیں،اگر یہی صورتحال برقرار رہا تو سردیوں میں عوام روشنی کو ترس جائینگے،اگر متعلقہ اہلکار جان بوجھ عوام کو تنگ کرنے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں تو اعلیٰ حکام اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ اپر چترال کے لیے الگ 7 میگاواٹ ٹرانسفرمر کی تنصیب کے بعد بظاہر بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں،اور گولن گول پاور پراجیکٹ سے چترال اور ملک کے دوسرے حصوں کو وافر مقدار میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں