210

ایم پی اے وزیر زادہ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات، مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا،مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی

ڈیڈاک چترال کے چیرمین اور ایم پی اےوزیر زادہ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کرکے مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور سڑک کے متعدد منصوبوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی۔ پشاور سے ٹیلی فون پر انہوں نے بتایاکہ چترال کے تین سڑکوں مستوج روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی فیڈرلائزیشن کے نتیجے میں پیدا شدہ پیچیدگیوں کے بارے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری کو احکامات جاری کردئیے جبکہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے فنڈز سے موڑکھو میں وریجون سے کشم تک 6کلومیٹر اور تورکھو کے بزند سے کھوٹ تک 12کلومیٹر روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چترالی کمیونٹی کے لئے دوران پور کے مقام پر قبرستان کے لئے بھی زمین کی خریداری کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتال سمیت دوسرے تمام ہسپتالوں میں مختلف کٹیگری کے ملازمتوں پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے بھی ان کے درخواست پر وزیر اعلیٰ نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسی طرح فیض آباد (ہون) میں ابنوشی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں