182

سب ڈویژن صدر پی ایم ایل (ن) چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ کاآزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےجے یو آئی چترال کیمپ کا دورہ

چترال/پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نےآزادی مارچ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعیت علماء اسلام چترال کے کیمپ کا دورہ کیا اورہر قسم کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کیا۔موقع پہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمن نے اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن چترال کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے عظم کا اظہار کیا۔اس موقع پہ امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولانا عبدالرحمن نے انکشاف کیا کہ چترال کے کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنماوں میں محمد کوثر ایڈوکیٹ پہلی شخصیت ہیں جو آزادی مارچ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں