190

نیشنل بینک اف پاکستان کا 70واں سالگرہ بونی برانچ میں منائی گئی۔

اپرچترال(ذکرمحمدزخمی)پاکستان کے صفِ اول کے بینکوں میں سے ایک بینک نیشنل بینک اف پاکستان اپنی ستر70 سال مکمل ہونے کے خوشی میں نیشنل بینک بونی برانچ اپر چترال میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،ممتاز ماہرِ تعلیم شیر ولی خان اسیر و دیگر کے علاوہ نیشنل بینک کے کسٹمرز اور علاقے کے معززین نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز قاضی غلام ربانی کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ تلاوتِ کلام پاک کے بعد نیشنل بینک اف پاکستان کے 70واںسالگرہ کی کیک کاٹی گئی۔ نیشنل بنک بونی برانچ کے منجیر امجد احمد مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ قومی بینک اپنی خدمات کا ستر واں سال مکمل کر رہی ہے ۔ اور اس میں کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف پیش قدمی میں مصروف ہے ۔اس بینک کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ کسٹمرزکو جاتی ہے کہ آپ کے تعاون کے بیغیر بنک اپنی اہداف حاصل شاید نہ کر پاتے۔ اس لیے بنک کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ یاد رہے کہ منیجر امجد احمد اپنی فرائضِ منصبی بخوبی انجام دینے کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں ہر مثبت کردار میں پیش پیش ہیں۔آپ ہمیشہ فلاحی و تفریحی امور کی انجام دہی میں اپنا حصہ ضرور ڈالتے رہے ہیں۔ اس بنا اپ کی کردار کو معاشرہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ریٹائرڈ پرنسپل شیر ولی خان اسیر،نوجوان سیاسی قیادت پرویزلال اور منیر احمد وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ملکی ترقی اور لوگوں کو سہولت پہنچانے میں نیشنل بینک اف پاکستان کے کردار کو سراہا اور منیجر امجد احمد کو اس طرح کے تقریب منعقد کرکے نیشنل بینک جیسے قومی ادارہ کی کردار کو اجاگر کرنے پر انہیںمبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں