203

گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین نے انگریزی زبان میں زونل انٹر سکولز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

چترال (نمائند ہ ڈیلی چترال) گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے طالب علم فرقان الدین نے انگریزی زبان میں زونل انٹر سکولز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس کا موضوع “قومی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار”تھا۔ فرقان الدین اگلے مرحلے میں صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی تقریری مقابلے میں شریک ہوںگے جوکہ آنے والے دنوں میں پشاور میںمنعقد ہوںگے۔ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہونے والے انٹرسکولز مقابلے میں ضلعے سے بڑی تعداد میں سکولوںکے طلباءنے حصہ لیا ۔ فرقان الدین نے اپنی کامیابی کو سکول کے اساتذہ اور خصوصاً قاضی شریف احمد کی مسلسل محنت اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ والدین کی دعاﺅں کا ثمر قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں