364

ایس آر ایس پی نے چالیس لاکھ روپے خرچ کی اور 5کلومیٹر پر ٹرانسمیشن لائن بچھا نے ، 3ٹرانسفارمر اور 58عدد کھمبے لگانے کا کام مکمل کیا/چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) اس سال جولائی میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے آنے والی سیلاب کی زد میں آنے والی وادی گولین کے پانچ مختلف دیہات کو بجلی کی بحالی شروع ہوگئی جس پر سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) نے چالیس لاکھ روپے خرچ کی اور 5کلومیٹر پر ٹرانسمیشن لائن بچھا نے ، 3ٹرانسفارمر اور 58عدد کھمبے لگانے کا کام مکمل کیا۔ ایک خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے بجلی کی بحالی کا افتتاح کیا جس میں ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہزاہ مسعود الملک نے کہاکہ 2016ءمیں ایس آر ایس پی نے گولین میں دو میگاواٹ پیدواری صلاحیت کا ہائیڈرو پاﺅر اسٹیشن تعمیر کیا تھا جس سے چترال شہرکو پیسکو کے ذریعے بجلی سپلائی ہوتی تھی جبکہ اس بجلی کی قیمت پیسکو اور پیڈو کے ذمے واجب الادا ہیں اور یہ کیس حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گولین کے دو میگاواٹ بجلی گھر سے زائد بجلی کو کمرشل یونٹس کو دیا جائے گا جس سے سوشل سیکٹر کی ترقی کا باعث ہوگا ۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر نے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس کے تعاون سے جنوبی وزیر ستان سے لے کر چترال تک ترقیاتی کام شرو ع کرنے کے قابل ہوئے اور اس ادارے کی سرگرمیاں حکومت کے لئے ممد ومعاون ثابت ہوںگے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایس آر ایس پی کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ جولائی میں سیلاب کے بعد اس ادارے نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اس علاقے کی بجلی بحال کردی جس کے 250سے ذیادہ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں