242

انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کا اجلاس اے ٹی اے کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے نئے عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت

چترال /اتوار17نومبر کو انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لویر چترال کا ایک اہم ا جلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔جسمیں میں آئی ٹی اے ضلع لو ئر چترال کے ضلع و تحصیل عہدیداران نے شر کت کی۔ اس اجلا س میں آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں نئے ایک عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوئی۔جس کے لئے تمام اسا تذہ تنظیموں کے نمائندوں سے رابطوں اور مشاورت پر اتفاق ہوا۔اے ٹی اے الیکشن کی نامزدگی کے لیے جمع کئے گئے رقم کی واپسی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے متعلقہ زمہ داروں سے اس ضمن میں رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ٹی اے ضلع لو ئیر چترال کی تنظیم نو اور دیگر تنظمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ جنوری 2020 ء تک تنظیم نو کیا جا ئے گا۔
اجلاس میں گریڈ15 تک کے تمام کیڈرز کے اساتذہ کی DPC ڈیپارٹمینٹل پرومشن کے عمل کو جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کیا گیا DPC سے پہلے گریڈ 1 سے لیکر 15 تک تمام اساتذہ کو انٹر ڈسٹرکٹ تبادلے کرا ئیں جا ئیں تا کہ محکمانہ ترقیوں دور دراز ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ بھی متاثر نہ ہو ں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں