316

نور مجسم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) تحریر!ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ

ماہ ربیع اول اپ کی تشریف اورئ کا مہینہ ہے اپ کی نعت ،ثناء بیان کرنے کا ،اپ کی پاکیزہ شخصیت پر کچھ لکھنے کا ،دل نے ہمیشہ چاہا کہ آپ کی شخصیت پہ کچھ لکھوں پر ادب نے ہمیشہ روکا ،کیونکہ آپ کی ادب پہ تھوڑی سی بھی کمی یا اونچ نیچ آللہ تعالی کو پسند نہیں آللہ نے اپنے کلام میں سارے خوبصورت ناموں سے آپ کا تزکرہ فرمایا اور آپ کی بے ادبی کو سخت ناپسند فرمایا،یہاں تک کہ گنہگاروں کے لیے معافی رکھی پر بے ادب اور گستاخ کے لیے کوئی معافی نہیں رکھی ،آپ جب جلوہ گر ہوئے تو کائنات کی ہر چیز نے جشن منایا آسمانوں پر زمیں پر آپ کے آنے کی خوشی میں میلاد منایا گیا ،آپ کی مقدس خوشبو مدینے کی مٹی میں غار حرا کی پہاڑوں میں بس گئی ہیں اس خوشبو کو محسوس کیا جا سکتا ہے جس نے جو بھی فیض پایا اسی سے پایا ، آپ نور مجسم ہیں اپ ہی پیر کامل ہیں ،اپ کا اس کائنات میں جلوہ گر ہونا اس کائنات کے رب کی طرف سے اس کائنات کے مکینوں کے لیے ایک مقدس تخفہ تھا، اپ کی ظاہری دنیا میں تشریف آواری اور اس دنیا سے پردہ نشینی دونوں صورتوں سے یہ کائنات اباد ہے یا یوں کہو آپ اپنے روضہ انور سے اپنی امت کو دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں کرم فرما رہے ہیں ، اس کائنات کے خدا نے اپنی اطاعت کو آپ کی اطاعت سے مشروط کر کے بات ہی ختم کر دی ،یہی سچ ہے روئے زمیں پر کائناتوں کے خالق کے بعد آپ ہی بزرگ برتر ہیں ،آپ کے عشق سے ہی کسی نے صدیق اکبر ،فاروق اعظم ، عثمان غنی اور حیدر کرار کا لقب پایا ، یہ نصیب کی ہی بات ہے کوئی آپ سے مل کہ بھی ابوجہل ہی رہا کوئی ملے بغیر اویس قرنی بن گیا ،شاعر مشرق علامہ اقبال نے آپ کی عشق میں ڈوب کر یہاں تک کہہ دیا کہ اگر آپ کی طرف سے اجازت ہوتی تو میں پہلے مدینہ اتا آپ کے روزہ انور کو سجدہ کرتا پھر میں حرم پاک چلا جاتا ،
میں پیدائشی مسلماں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے اگر میں مسلماں نہ بھی ہوتی اور آپ کی پاکیزہ شخصیت کو پڑھتی تب بھی آپ مجھے اتنے ہی اچھے لگتے ،جب بھی مجھے کبھی مشکل ہوا زندگی کے ہر قدم پہ کسی بھی معاملات میں آپ کی سنت اور احادیث نے میری رہنمائی فرمائیں ،
آپ نے اس کائنات کے رب سے کچھ نہیں مانگا سوائے اپنی امت کی بخشش کے ،اور اخرت میں بھی اس امت کی مغفرت کے لیے اللہ تعالی کے دربار میں روئیں گئے محبت کا یہ پیمانہ یہ کائنات پیش کرنے سے قاصر ہے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو آپ کی اطاعت کرنے کی توفیق اور زندگی میں ایک دفعہ ضرور آپ کے روضہ اقدس کا دیدار نصیب فرمائیں امین ، درود سلام ہو آپ پر اور آپ کی آل پر
جب صحبت پیر کامل میں آداب محبت آتے ہیں
دربار رسالت میں فورا طالب کی گزر ہو جاتی ہے
اے نور لہدی کے متلاشی سن ! غار حرا کے زروں سے
آواز کچھ ایسی آتی ہے تسکین خبر ہو جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں