208

میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے لئے اقرا ایوارڈ کی سولویں تقریب 20 نومبر کو سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوگی

مولانا خلیق الزمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی  کی طرف سے اقرا ایوارڈ و تقریب تقسیم انعامات کی سولویں تقریب بروز بدھ 20 نومبر 2019 کو سینٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خاص ڈی سی چترال نوید احمد اور صدر محفل احسان الحق ہوں گے۔مولانا خلیق الزمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال انعامی رقم دس ہزار روپے سے بڑھا دیا گیا ہے پہلے فرسٹ پوزیشن کو پچاس دوسری کو تیس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن ہولڈر کو بیس ہزارروپیہ دیا جاتا تھا لیکن اس سال یہ رقم بڑھتی مہنگائی کے پیش نظراورطلباء کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے بڑھا کر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب پچاس،چالیس اور تیس ہزار روپے دئیے جائیں گےاسی ترتیب سے پرائیوٹ سکولوں کے طلباء کو بھی نقد انعام سے نوازا جائے گا،کیلاش کمیونٹی میں پہلے نمبر پرآنے والے طالب علم کو اس سال دس کے بجائے بیس ہزار روپے دئیے جائیں گے یوں تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مجموعی طور پر دولاکھ ساٹھ ہزار نقد اوراقرا شیلڈ دئیے جائیں گے اورساتھ ہی متعلقہ تمام سکولوں کواعزازی شیلڈ بھی دیا جائے گا۔۔علاوہ ازیں سابقہ طریقہ کارکو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان سے ہٹ کر بھی اس سال چترال پولو ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے شہزادہ سکندر الملک کو گزشتہ کئی دہائیوں سے چترال پولو ٹیم کی بہترین قیادت اوراظہار علی کو مسلسل بہترین پرفارمنس پرایوارڈ سے نوازا جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں