165

چترال پولیس کی ٹاؤن ایریا میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،وافر مقدار میں چرس برآمد

چترال /ڈی۔پی۔او چترال  وسیم ریاض خان (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ چترال انور شاہ نے ملزما ن عبدل قیوم ولد امیر حیات،عبد رحمٰن ولد دینارشاہ اور محمد صادق ولد زار دولہ کے قبضہ سے وافر مقدارمیں چرس برامد کیے ۔چترال پولیس نے ملزمان کے خلاف سی این ایس اے کے تحت پرچے چاک کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او تھانہ چترال انور شاہ نے چترال ٹاون میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں