255

چترال میں تجاوازات کے خلاف اپریشن مکمل ہونے تک موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال کا تبادلہ کسی اور جگہ نہ کیا جائے۔ہمدردگروپ کاپریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ہمدرد گروپ چترال نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد ورائچ کی طرف سے تجاوزات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اسے پورے ضلع تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے ۔ کہ چترال میں تجاوازات کے خلاف اپریشن مکمل ہونے تک موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال کا تبادلہ کسی اور جگہ نہ کیا جائے ۔چترال پریس کلب میں بدھ کے روز گروپ کے سربراہ شہزادہ ریاض الدین نے دیگر کارکنان وقاص احمد ایڈوکیٹ ، سابق چیرمین محمد ولی شاہ ، مقصود عالم بیگ ،مختار احمد کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمدوڑائچ اپنی چترال تعیناتی کے مختصر عرصے میں انتہائی دیا نتداری کے مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مصلحتوں کو پس پُشت ڈا ل کر بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ۔ اور چترال بازار ، دروش بازار ،بونی بازار اور دیگر بازاروں میں بھی تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں اہم کام کیا ۔ اس اقدام سے بازار کُشادہ ہونے کی وجہ سے چترال کے لوگوں کو آمدورفت کی راہ میں درپیش مشکلاتبہت حد تک حل ہو چکے ہیں ۔ جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے ۔ شہزادہ ریاض نے اُسامہ احمد وڑائچ سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ چترال کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے پولوگراؤنڈز کی طرف بھی توجہ دیں ۔ کیونکہ یہ پولو گراؤنڈ چترالی قوم کا اثاثہ ہیں ۔ جن پر حکومت کی طرف سے توجہ نہ ہونے کے باعث لوگوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ اور اب اُن کی ہئیت ہی تبدیل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پو لوچترال کی پہچان ہے ۔ اور ریاستی دور میں مہتران چترال نے پولو کیلئے چترال کے تمام بڑے قصبوں میں پولوگراؤنڈ تعمیر کئے تھے ۔ اور اُن کے با قاعدہ نگران مقرر تھے ۔ لیکن آج اُن پولوگراؤنڈز کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ مذکورہ پولو گراؤنڈ آج بازاروں میں تبدیل ہو چکے ہیں اور کاروباری مراکز کی صورت اختیار کر گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پو لو جیسے اہم کھیل بھی گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث دم توڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون ، کوغذی ، زنگ لشٹ ، سوسوم ، گرم چشمہ ، رائین ، کھوت ، سنوغر ، پرئیت ، ریشن ، مستوج ، ہر چین ، سور لاسپور ، وغیرہ علاقوں کے پولوگراونڈز پر لوگ قابض ہو چکے ہیں ۔ جن کو قانضین سے چھڑا کر اپنی اصل حالت میں لانا از حد ضروری ہے ۔ اور یہ کام ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ جیسے دلیر اور دیاندار آفیسر ہی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چند سیاسی عناصر اپنی ناکامیاں چھپانے اور اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات پر تنقید کرتے ہیں ۔ جو کہ قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے چترال کے دیگر تمام اداروں کے سربراہوں سے بھی اپیل کی ۔ کہ وہ بھی ڈپٹی کمشنر چترال کے نقش قدم پر چل کر چترال کے مسائل حل کرنے میں کردار اداکریں ۔

DSC00266پر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں