232

عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے بہت جلد پاکستان امیر ترین ملک بن سکتا ہے۔مراد سعید

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہر سیاستدان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک سے غربت کا خاتمہ بھی ضروری ہے تا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ پچلھی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدان ملک اور عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہے تا کہ عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکے صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ زراعت ملک کا اہم پیشہ ہے جن کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہو سکتا ہے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاستدانوں کو متحد ہونا ضروری ہے کیونکہ ایماندار اور رحم دل سیاستدانوں کیے محتد ہونے سے ملک و قوم اور عوام ترقی کر سکتی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات پوسٹل سروسز مراد سعید نے بھی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ اپنے اظہار خیال میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کا عظیم لیڈر ہے عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے بہت جلد پاکستان امیر ترین ملک بن سکتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان ملک اور عوام کے ساتھ وفادار ہے اور اس وفاداری کی وجہ سے عمران خان کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں