192

قران پاک کی بے حرمتی، ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد/ ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی کا معاملہ، پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کر کے پاکستانی عوام کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان میں ناروے کے سفیر کو قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر پاکستانی عوام کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے نارویجن حکومت سے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ناروے میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ سے دنیا بھر میں سوا ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئےاورآزادی اظہار رائے کے نام پر اس طرح کےاقدامات کو جواز نہیں بنایا جاسکتا، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق نارویجین دارلحکومت اوسلو میں پاکستانی سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان کا احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں