191

پی آئی اے نے مسافروں پر نئے نرخ لاگو کردیئے

اسلام آباد/پی آئی اے کے مسافر ہو جائیں تیار ، اضافی سامان پر ہوں گے اب  نئے نرخ لاگو کردیئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن(پی آئی اے ) نےمسافروں کے اضافی سامان کے نئے نرخلاگو کر دیئے،پی آئی اے سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اضافی سامان پر رقم ادا کرنا ہوگی،پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں پر اضافی دس کلو والے پیس پر 5800 روپے، ادا کرنا ہوں گے۔  کراچی  سے دبئی پرواز پر 2500 اور جدہ پرواز پر 800 روپے فی کلو اضافی سامان، کراچی سے کنیڈا ٹورنٹو پرواز پر 27 کلو کے اضافی بیگج پر 25000 روپے ادا کرنا ہوں گے،پی آئی اے کی کراچی سے لندن پرواز پر مسافروں کو اضافی سامان پر فی کلو 3500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں