189

جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمداعجاز مرزاکی ہدایت پر گاؤں طورمنگ ضلع لوئر دیرمیں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سوات(پریس ریلیز)جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمداعجاز مرزاکی ہدایت پر گاؤں طورمنگ ضلع لوئر دیرمیں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمانڈنگ آفیسر میڈیکل بٹالین لیفٹینٹ کرنل عمر فرخ بٹ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم نے (بشمول 4 سول ڈاکٹرز)جن میں چلڈرن سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم نے تقریبا600 مرد و خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔اس موقع پرکمانڈرلاجسٹک برگیڈیئر عتیق نواز اور کمانڈر DTF کرنل مجتبی حیدرنے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔علاقے کے عوام نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے جوان اگر ایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے لیے تن من کی قربانیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے اور عوام ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں