چترال ( محکم الدین ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے نو منتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کی پُر وقار تقریب چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف پارٹیوں کے قائدین ، محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز ، آل ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کے عہدہ داران ، پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب کے صدر محفل ممتاز قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی ایچ او نے نومنتخب اراکین سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا ۔ بعد آزان اپنے خطاب میں نو منتخب صدر پیرامیڈیکس ڈسٹرکٹ چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہمارا نصب العین بھائی چارے کا فروغ ، نفرت کا خاتمہ اور دُکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ اور ہم اجتماعی طور پر عوام چترال کو صحت کے شعبے میں اپنی خد مات بلا امتیاز فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ الیکشن میں ہم نے کسی بھی پارٹی کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ یہی وجہ ہے کہ بھاری ووٹوں سے موجودہ کابینہ کی کامیابی لوگوں کا ان پر بھر اعتماد کا اظہار ہے ۔ اور انشا ء اللہ میں اور میرے رفقاء کار اس آزمائش میں پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیرا میڈیکس کے بعض مسائل جن میں سروس سٹرکچر ، فائر ووڈ الاءونس شامل ہیں پہلے ہی حل ہو چکے ہیں ۔ لیکن ہیلتھ کی سنیارٹی لسٹ جو کہ صوبے کو فراہم کی گئی ہے ، پر عملدرآمد مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔ جس کیلئے موجودہ کابینہ بھر پور جدو جہد کرے گی ۔ انہوں نے سیاسی قائدین سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں سیاسی دخل اندازی سے گریز کریں ۔ کیونکہ اس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں ۔ جبکہ ڈی ایچ او چترال سے اس اُ مید کا اظہار کیا ۔ کہ وہ ہیلتھ کی ضلعی بجٹ کی تیاری میں پیرامیڈیکس کے عہدہ داروں کو اعتماد میں لیں گے ۔ اور نومنتخب کابینہ کیلئے دفتر کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ صدر پیرا میڈیکس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال وقار احمد نے تمام ووٹ دہندگان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہسپتال کے اندر کے مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول میں ایم ایس اور دیگر آفیسران سے بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی کو شش کی جائے گی ۔ انہوں نے تقریب میں