284

یوسی یارخون کے ڈرائیورصبح 5 بجے کے بعدمستوج،بونی اورچترال کی طرف سفرکرنے کے پابندہوں گے/اے اے سی مستوج معظم خان

اپرچترال(نامہ نگار)گذشتہ روزیوسی یارخون،مستوج اورلاسپورکے ٹرانسپورٹ کرایوں کے حوالے ایک ہنگامی اجلاس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان کے دفترمیں منعقدہوئی جس میں علاقے کے عمائدین اورٹرانسپورٹرحضرات شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریشن اپر چترال جلد از جلد کرایہ نامہ مقرر کرے گا اورٹرانسپورٹر حضرات کرایہ نامہ اپنے گاڑی کے اندر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یوسی یارخون کے ڈرائیورصبح 5 بجے کے بعدمستوج،بونی اورچترال کی طرف سفرکرنے کے پابندہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مستوج اور لاسپور کے ٹرانسپورٹر حضرات صبح 6 بجے کے بعد بونی اور چترال کی طرف سفر کو یقینی بنانے کے پابند ہو نگے۔ ٹریفک پولیس کرایہ نامہ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔عوام کے ساتھ ناانصافی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کوبے حدسراہتے ہوئے اس سلسلے کوجاری رکھنے کامطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں