چترال /ہیڈماسٹر عبدالرحمت کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال تعینات کردیاگیاہے۔محکمہ کھیل،سیاحت،آرکیالوجی،میوزم اوریوتھ آفیرز خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالرحمت کو محکمہ ایجوکیشن کی سفارشات پر ابتدائی طورپر تین سال کے ڈپوٹیشن پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بروز میں چترال میں تعینات تھے۔