212

اپرچترال میں رہبرکمیٹی کاقیام

چترال (ذکرزخمی) آل پارٹیز اپر چترال کا ایک اہم اجلاس ہیڈ کوارٹر بونی میں پرنس سلطاالملک کے ہاں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت سینئر نائب امیرجمعیت علماء اسلام اپر چترال قار فتح الباری نے کی۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے اراکین کے علاوہ پی۔پی۔پی، پاکستان مسلم لیگ اور اے۔این۔پی اپر چترال کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں ناروے میں قرآن مجید کے جلانے کے نا پاک کوشش کو شر پسندی،اسلام دشمنی اور انتہا پسندی قرار دے کر بھر پور انداز میں مزمت کی گئی اور اسے دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناونے سازش قرار دیکر اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے اپر چترال سطح پر ایک احتجاجی جلسہ پیر کے روز بونی میں منعقد کرنے کے فیصلہ کیا گیا جہاں اس قبیح فعل پر بھر احتجاج کی جائیگی اور ساتھ حکومتِ وقت کی ہر سطح پر ناکام حکمرانی اور ہوشرُبا مہنگائی پر بھی آواز اٹھائے جائیگی۔ اجلاس میں اپر چترال میں باقاعدہ طور پر رہبر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو موجود ہر پارٹی کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی ہوگی۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر قار فتح الباری،مولانا فدالارحمن۔پی۔پی۔پی کے افضل قباد، پرویز لال وغیرہ، پاکستان مسلم لیگ کے پرنس سلطان الملک عارف اللہ وغیرہ اور اے۔این۔پی کے ریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی و دیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں