199

ڈپٹی کمشنر اپر چتر ال شاہ سعود نے تحصیل موڑکھو کے سماگول کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر اپر چتر ال شاہ سعود نے تحصیل موڑکھو کے سماگول کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ علاقے کے باشندوں نے مختلف مسائل سے ان کو آگاہ کیا جن میں سے بعض کے حل کے لئے انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ بعض کے حل کے لئے بالائی حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی اپر چترال نے کہاکہ عوام کے مسائل کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کیا ہواہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت کسی سرکاری افسر کی طرف سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمعظم خان اور مکرم خان موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے نیکاندہ نوگرام کے مقام پر ACTED کے مالی اور تکنیکی تعاون سے سولر ایریگیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں