261

 اپر چترال کو اپریل 2020تک پاکستان کا پہلا اوپن ڈیفیکیشن فری علاقہ قرار دیاجائے گا /پراجیکٹ منیجرشجاعت علی/اے اے سی مکرم خان

چترال (نامہ نگار)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اوریونیسف کے اشتراک سے کام کرنے والے واش پراجیکٹ کے زیراہتمام وریجون موڑکہومیں جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہی پروگرام ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ واش کواڈینشن کمیٹی (DCC)کے ممبران نے شراکت کی۔اس موقع پرپراجیکٹ منیجرواش شجاعت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ 2015سے ضلع چترال میں صفائی کی شعور پیدا کرنے کے لیے لوکل کمیونٹی کو ساتھ لیکر مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوا ہے جس کے نتیجے میں اپر چترال کو اپریل 2020تک پاکستان کا پہلا اوپن ڈیفیکیشن فری علاقہ قرار دیاجائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں ہر گھر میں لیٹرین کی سہولت موجود ہوں گے اور لوگ آسانی سے رفع حاجت کے لیے لیٹرین کا استعمال کرتے ہیں،اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ارکے آرایس پی کے واش پراجیکٹ چترال بھرمیں غریب افراد،سرکاری سکولوں،ہیلتھ سینٹرزاورعوامی مقامات پر واش روم تعمیرکیاگیاہے۔اورکئی پسماندہ دورافتادہ علاقوں میں عنقریب زیرتعمیرکام مکمل کیاجائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نمائندوں نے علاقے کی ترقی کے لیے اے کے آر ایس پی کی خدمات کو سراہا،اجلاس کے بعد ا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھومکرم خان،ٹی ایم او موڑکھو شفیق خان اوردیگر نے گورنمنٹ گرل ہائی اسکول میں تعمیر شدہ لیٹرین کا معائنہ کر کے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں