204

چترال شہر میں سیلنڈر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے سب انسپکٹر اور اُن کا رشتہ دار جان بحق

چترال /چترال شہر میں نیو بازار کے عقب میں  واقع  النعیم ہوٹل سے متصل ایک رہائشی کمرے میں ہیٹر کے لئے استعمال کی جانے والی سیلنڈر سے گیس لیک ہونے سے دو افراد مردہ پائے گئے جن میں ایک چترال پولیس کا سب انسپکٹر رحمت الدین اور دوسران کارشتہ دار نصیر الدین ہے جن تعلق کریم آباد کے گاؤں ہنجیل سے تھا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ ہفتے کے روز جب ان کا کمرہ کافی وقت تک بند رہا تو قریبی کمرے میں رہائش پذیر افراد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر ان کے کمرے کا دروازہ توڑکردیکھا تو دونوں دم گھٹ جانے کے باعث جان بحق ہوچکے تھے جبکہ کمرے میں گیس بھرا ہوا تھا۔ دونوں لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کردئیے گئے۔پولیس افیسر کانمازہ جنازہ پولیس لائن میں پڑہانے کے بعد گاؤں روانہ کردیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں