193

دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا اجلاس ڈاکٹر شمس الحق کی زیر صدارت

دیر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا اجلاس ڈاکٹر شمس الحق کی زیر صدارت انکے دفتر پرنسپل سکول آف ہیلتھ سائنسز حیات آباد میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل بنایا گیا کابینہ کی حلف برداری کیلئے مہمان خصوصی اور جگہ و تاریخ کا تعین بھی کیا گیا کابینہ نے ایگزیکٹیو کونسل کے تین ارکان کی منظوری بھی دی جن میں ڈاکٹر عرفان ایم او خیبر ٹیچنگ ہسپتال، میاں عزیز احمد اور ڈاکٹر ضیاء الحق شامل ہیں جبکہ انجینئر خالد رحمٰن کو اتفاق رائے سے سیکرٹری کوآرڈی نیشن مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں