202

انصاف تک آسان رسائی پراجیکٹ ضرورت مندوں کو مفت قانونی مدد فراہم کریگی۔چیئرمین انسانی حقوق تنظیم چترال

چترال /چیئرمین انسانی حقوق پروگرام چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم ایچ آر پی سی نے انصاف تک آسان رسائی پراجیکٹ کا آغازکیا ہے جس کے تحت آئیندہ پانچ سالوں تک چترال اور چترال سے باہر خیبر پختونخواہ میں چترال سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد خصوصاًخواتین کومفت قانونی مدد فراہم کیا جائیگا۔اس پراجیکٹ کے تحت غریب مردوخواتین اور بچوں کے مقدمات بھی عدالتوں میں تنظیم کے رضا کار وکلاء مفت لڑئینگے۔جن میں حق ِ وراثت،فیملی مقدمات اور بچوں سے متعلق فوجداری مقدمات شامل ہے۔اس سلسلے میں چترال بونی اوردروش میں اُن کے کیمپ آفسز نے کام شروع کیا ہے۔جن سے ضرورت مند افراد ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔03068044662// 03484622744

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں