Site icon Daily Chitral

زندگی کے ہر شعبے میں مرد وخواتین کو برابر حقوق حاصل ہیں اور صنف کی بنیاد پر تفریق کی کسی بھی سوسائٹی میں گنجائش نہیں ہے/ڈاکٹرصوفیہ نوید

چترال(ڈیلی چترال نیوز) عورتوں کو حقوق سے متعلق آگاہی دلانا آج کے دور کی اہم ضرورت بن چکی ہے تاکہ وہ خود انحصاری پاکر اپنے بچوں کی نشونما زیادہ بہتر طریقے سے کر سکیں اور ہمارے مذہب اسلام میں ان کو حاصل مقام ان کو دے کر انہیں معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کااظہارجینڈر کنسلٹنٹ ڈاکٹرصوفیہ نویدنے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے AQCESSپراجیکٹ کی مالی معاونت سے ہیلتھ اینڈ جینڈر مین اسٹریمنگ،جینڈر ڈسکریمینیشن،جینڈررائٹس اورخواتین کی امپاورمنٹ کے موضوع پرتین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اورباعزت مقام دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرکے عورت کو معاشرے کا برابر شہری سمجھ کر اُن کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔خواتین خاندان کی صحت کو فروغ دینے اور دیکھ بھال کرنے میں ایک اہم کردار ادا رہی ہیں۔ خواتین کے لیے صحت کی خدمات کا مقصد خواتین کی زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی صحت کی ضروریات کے مطابق ان کی صحت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبے میں مرد وخواتین کو برابر حقوق حاصل ہیں اور صنف کی بنیاد پر تفریق کی کسی بھی سوسائٹی میں گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے دور دراز علاقوں میں خواتین کو علاج معالجے کی سہولیات کی یکسان فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقوں میں آگاہی کی سطح کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔۔اس موقع پرAQCESSکے پراجیکٹ منیجرظاہرہ جاوید،نگارعلی،شہنازرحمت اوردیگرنے بھی جینڈرکے موضوع پرروشنی ڈالی۔ورکشاپ میں آغاخان ہیلتھ سروس چترال 23فیمل اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گیں۔

Exit mobile version