201

وسائل ملے تو دنیا کی تمام 14 بڑی چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہوں. کمسن کوہ پیماء آمنہ حنیف

سکردو: گھر بیچ کر بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی کمسن کوہ پیماء آمنہ حنیف نے دنیا کی چار بڑی چوٹیاں سر کرلیں اور ملک کی پہلی کمسن خاتون کوہ پیماء ہونے کااعزاز حاصل کرلیا سکردو پریس کلب میں پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمسن کوہ پیماء آمنہ حنیف نے کہاہے کہ میں نے اپنی اس چھوٹی عمر میں اب تک چار چوٹیاں سر کرلی ہیں جن چوٹیوں کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے ان میں وادی شمشال ہنزہ میں موجود 6ہزار 50میٹر بلند چوٹی,سپین میں موجود 3ہزار سات سو اٹھارہ میٹر بلند ٹائیڈ چوٹی,3ہزار 80میٹر بلند سپین کی دوسری بلند ترین چوٹی گارمو نیگرو پیک اور 6 ہزار تین سو ستر میٹر بلند بلترو پستورا پیک شامل ہے. تمام کامیابیوں کو وطن عزیز پاکستان کے نام کردیا. مگر وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا کئی مرتبہ حکومت کے دروازے کھٹکھٹائے ہر دفعہ مایوسی ہوئی چوٹیاں سر کرنے کیلئے ابو نے بڑی مدد کی گھر بیچ کر ہمارے اخراجات پورے کئے اس وقت ہم بے گھر ہیں وسائل ملے تو دنیا کی تمام 14 بڑی چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہوں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں