Site icon Daily Chitral

نیشنل ایکشن پلان سے واضح تبدیلی آئی ، افغانستان سے پائیدار امن چاہتے ہیں۔ نواز شریف

ڈیوس:وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن کےلئے مخلص ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسند ی کے خلاف ایکشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو ئی۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔حکومت پالیسیوں میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے´ دہشت گردی اور انتہا پسندی کےلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے ملک میں واضح تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے تاجروں سے خطاب میں کہا پاکستان آباد کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے ۔ افرادی قوت کے حوالے پاکستان دنیا کا دسوان بڑا ملک ہے ۔ پاکستان میں شرح نمو دنیا میں 44 ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا مختلف منصوبوں کے ذریعے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔آئندہ دو سال سال دس ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں آجائے گی۔ 2018 میں 14 ہزار میگا واٹ بجلی بھی نظا م کا حصہ بن جائے گی۔ لائن لاسز کو کم کیا جا رہا ہے ۔ تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اکام ہو رہا ہے ۔ تیل اور گیس میں اضافے کےلئے پرکشش مراعات دی ہیں۔ انہوں نے بتایا داخلی سلامتی میں بہتری سے معیشت مستحکم ہو ئی ہے ۔ تعلیم اور بے روزگار افراد کےلئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔ انٹرن پروگرام کے ذریعے ہونہا ر طلبا کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کےلئے یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے ۔ جس میں خواتین کا 50 فیصد حصہ رکھا گیا ہے ۔۔ پاکستان میں میڈیا آزاد اور سول سوسائٹی متحرک ہے ۔ بے شما قدرتی وسائل اور جغرافیاتی صورتحال کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک ہے ۔وزیر اعظم نے کہا نجکا ری اور خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وژن 2025 میں عوام کی ترقی کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ پائیدار ترقی کےلئے موثر معاشی اصلا حات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version