192

5دسمبرکومنعقدہونے والے مشاورتی اجلاس کوتنظیم سازی کے حوالے سے حرف آخرنہ سمجھاجائے/سینئررہنماپی ٹی آئی آفتاب ایم طاہر

چترال(نامہ نگار)تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمااورسابق صدراپرچترال آفتاب ایم طاہرنے ایک اخباری بیان میں وضاحت کی ہے کہ 5دسمبرکومنعقدہونے والے مشاورتی اجلاس کوتنظیم سازی کے حوالے سے حرف آخرنہ سمجھاجائے۔یہ صرف ایک مشاورتی عمل تھا۔اوراس کواسی نتاظرمیں دیکھااورسمجھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی چترال کے تمام ورکروں کی خدشات کودورکیاجائیگا۔اوراس سلسلے میںپارٹی کی طرف سے جوطریقہ کاراپنایاگیاہے۔وہ اپنی جگہ موجودہے اور16تاریخ تک ضلعی کابینہ کے مختلف عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گی ہیں ۔جس میں ہرپارٹی ورکراپنی درخواست جمع کرانے اورکسی بھی ضلعی عہدے کے لئے امیدواربننے میں مکمل طورپرآزادہے،آپراورلوئرکابینہ کی تشکیل درخواسیں جمع ہونے کے بعدملاکنڈڈویژن کی کابینہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعدضلعی کابینہ کی نوٹیفکیشن کرے گی۔انہوںنے کہاکہ جب تک یہ عمل طے شدہ قواعدکے مطابق طے نہیں پاتا۔اورکابینہ کی تشکیل نہیں ہوتی۔اس وقت تک کوئی بھی بندہ اگرخودکوعہدہ دارظاہرکریگا،تووہ نہ صرف غیرقانونی ہوگا۔بلکہ غیراخلاقی بھی تصورہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اصل طاقت اس کے ورکرزہیں اورورکروں کی خوہشات اوررائے کوپس پشت ڈال کرہم کسی بھی تنظیمی ڈھانچے کاحصہ بنے کاسوچ بھی نہیں سکتے ۔آخری فیصلہ انشاءاللہ کارکنان کی رائے کاآئینہ دارہوگا۔اورحتمی فیصلے تک مشاورت کاعمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں