196

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، تعداد 75 ہوگئی

پشاور۔۔۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسزسامنے آئیں ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد75ہوگئی ہے۔ پیر کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل لکی مروت کے 8ماہ کے بچے اورسرائے نورنگ کے4ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میںملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد104جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد75ہوگئی ہے۔صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 16دسمبر برروزہ پیرسے صوبہ بھر میںجاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوںکو معذوری سے بچائیں ۔کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں