246

پشاور پولیس اورفورسز کی کارروائیاں،70 افراد گرفتار

پشاور(نامہ نگار)پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،بھتہ خوراور بائیس افغانیوں سمیت ستر مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پشاورکے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چارسو گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی میں بائیس افغانیوں سمیت ستر مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، اغواء اور دھماکا کرنے میں ملوث ملزم فیاض خان کوگرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں